گوجرانوالہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی

گوجرانوالہ میں افسوسناک فائرنگ کا واقعہ
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میں تھانہ تتلے عالی کے علاقے اڑتالی ورکاں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: نمبرز پورے ہیں، آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کی کوششیں کررہے ہیں:عطا تارڑ
جاں بحق افراد کی شناخت
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمر، بلا، عثمان اور دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Global Community Urged to Foster Favorable Environment for Lasting Peace in Palestine: Yusuf Raza Gilani
واقعے کی ابتدائی تحقیقات
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی اور سابقہ رنجش کا نتیجہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ملزم عمران نذیر ورک نے کی، جس نے پانچوں افراد کو نشانہ بنایا۔ مقتولین اور ملزم کے درمیان کافی عرصے سے دشمنی چلی آ رہی تھی۔
پولیس کی کارروائی
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔