مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ نے سپریم کورٹ سے لال قلعہ کا قبضہ مانگ لیا

سلطانہ بیگم کا لال قلعے پر قبضے کا دعویٰ

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ سلطانہ بیگم نے بھارتی سپریم کورٹ سے دہلی کے لال قلعے کا قبضہ مانگ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: 30 لاکھ زیر التواء مقدمات نمٹانے کی باری آ گئی؟

سپریم کورٹ کا فیصلہ

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے کہا کہ اگر لال قلعہ دے دیا تو پھر آپ آگرہ اور فتح پور سیکری کے قلعے بھی مانگیں گی۔ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنا نے سلطانہ بیگم کا دعویٰ مسترد کرکے لال قلعے کے قبضے کی درخواست کو مسترد کردیا۔

ہائی کورٹ کی جانب سے مسترد شدہ درخواست

بھارتی میڈیا کے مطابق سلطانہ بیگم نے اس سے قبل دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس نے 2021 اور 2024 میں ان کی درخواست مسترد کردی تھی۔ ہائی کورٹ نے عدالت سے رجوع کرنے میں 150 سال کی غیر معمولی تاخیر کو درخواست مسترد کرنے کی وجہ بتایا تھا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...