پراگ نے آئی پی ایل میں لگاتار 6 بالز پر چھکے لگا دیئے

ریان پراگ کا شاندار کارنامہ
کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریان پراگ آئی پی ایل میں لگاتار 6 بالز پر چھکے جڑنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی
مقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف
انہوں نے یہ اعزاز ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی سٹورز بند
چھکوں کی بارش
13 ویں اوور کی پہلی گیند پر شمرون ہٹمائر نے معین علی کی بولنگ پر سنگل لے کر پراگ کو سٹرائیک دی، جنہوں نے اگلی 4 بالز پر لانگ آن اور سکوائر لیگ باؤنڈری کی جانب چھکے جڑے۔
یہ بھی پڑھیں: کئی لوگ میری ناکامی کا انتظار کر رہے ہیں، کارتک آریان بالی ووڈ پر برس پڑے
معین علی کی کوششیں بے اثر
معین نے مزید چھکے سے بچنے کیلیے وائیڈ بال کردی مگر فائدہ نہیں ہوا کیونکہ اگلی گیند پر پراگ نے لانگ آف پر سکسر جڑا۔
آخری اوور کی شاندار پرفارمنس
اگلے اوور کی پہلی گیند پر ہٹمائر نے سنگل لے کر پھر سٹرائیک پراگ کو دی، جنہوں نے ورون چکرورتی کو ریوس سوئپ پر چھکا جڑ کر اپنی 6 قانونی بالز پر 6 چھکے جڑنے کا کارنامہ انجام دیا۔ ان کی ٹیم راجستھان رائلز ایک رن سے یہ میچ ہار گئی۔