ڈاکٹر آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں ’بینڈچ‘ بھول گئے، پھر کیا ہوا؟ جانیے

ڈاکٹر کی لاپرواہی کا واقعہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ڈاکٹر آپریشن کے دوران حاملہ خاتون کے پیٹ میں بینڈچ بھول گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2025 سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو بڑی کامیابی مل گئی
واقعے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کے کملاپور کے سرکاری ہسپتال میں آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کی لاپرواہی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران حاملہ خاتون کے پیٹ میں پٹی بھول کر ٹانکے لگادیے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
خاتون کی طبی حالت
خاتون کو چند روز بعد شدید طبی مسائل کا سامنا ہوا اور انہوں نے دوبارہ ہسپتال پہنچ کر معائنہ کروایا، جہاں یہ بات سامنے آئی کہ پیٹ میں بینڈچ موجود ہے۔ جب نرس نے ہسپتال کی ڈاکٹر سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے فون پر ہی ہدایات دیں کہ بینڈچ کس طرح نکالیں۔ جب نرس نے بینڈچ نکالنے کی کوشش کی تو آپریشن کے دوران لگائے گئے ٹانکے کھل گئے، جس سے خاتون کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
خاتون کی حالت اور ردعمل
فی الحال متاثرہ خاتون کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کی اس سنگین غفلت پر خاتون کے رشتہ داروں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ہسپتال کے باہر احتجاج کیا۔