اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر خاموشی توڑ دی
ثانیہ سعید کا طلاق پر پہلا اظہار خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر لب کشائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں، آئینی عدالت کے جج کا مکالمہ
شادی اور علیحدگی کی کہانی
ثانیہ سعید کی شادی مشہور ڈائریکٹر شاہد شفاعت سے ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ سینئر اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ ہی نجی رکھا اور اس پر بات کرنے سے گزیر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی: وزیراعظم کا آج یوم تشکر منانے کا اعلان
پوڈ کاسٹ میں انکشافات
اب حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنی طلاق کا بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند 23 اکتوبر کو نظر آئے گا، سپارکو کا اعلان
ثانیہ سعید کا شادی کے بارے میں بیان
ثانیہ سعید نے بتایا کہ میری میرے شوہر سے بچپن سے دوستی تھی، ہم ایک ساتھ بڑے ہوئے، اولاد نہیں ہے۔ شادی میں سب خواتین کو اپنی عزت نفس اور خوابوں پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے لیکن میں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ ایسا نہیں کیا۔ میں شروع سے ہی خوش قسمت رہی ہوں، یہاں تک کہ علیحدگی بھی خوش اسلوبی سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کنول شوز ب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
35 سال کا ساتھ اور یادیں
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارا 35 سال کا ساتھ ہے اور ہم نے ایک ساتھ اپنا وقت گزارا۔
فیشن کے بارے میں وڈیعہ
انڈسٹری میں فیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے کبھی بھی فیشن میں اتنی دلچسپی نہیں رہی، میں ایوارڈ شوز میں بھی اپنے پرانے کپڑے اور امی کی ساڑھیاں پہن جاتی تھی۔ پرانے وقتوں کے ڈراموں میں اداکارائیں سادہ ہوتی تھیں۔







