جب اجے دیوگن کے ایک مذاق پر ساتھی اداکار کی بیوی نے زہریلی گولیاں کھالیں، پھر کیا ہوا؟ حیران کن انکشاف
اجے دیوگن کا مذاق اور ایک افسوسناک واقعہ
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ مذاق اور پرینک کرنے کی وجہ سے شہرت رکھنے والے اجے دیوگن کے ایک مذاق پر ساتھی اداکار کی بیوی نے گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈے، جوتا اور سیاہی پھینکنے والے آج خود اسی کا شکار ہیں،طلال چودھری
مذاق کا سنگین نتیجہ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کبھی کبھی چھوٹا سا مذاق بھی کسی کے لیے زندگی اور موت کا معاملہ بن جاتا ہے۔ کچھ پرینک ایسے ہوتے ہیں جسے سچ جان کر لوگ اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی ختم کرلیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست پر نوٹس جاری
ہولناک واقعہ
اجے دیوگن کی زندگی میں ہونے والے ایک واقعے نے ایسا ہی ہولناک منظر پیدا کردیا تھا جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار آج بھی کانپ جاتے ہیں۔ اداکار اجے دیوگن نے اُس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ساتھ شوٹنگ کرنے والے ایک ساتھی اداکار کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی پریس گیلری ارکان کے بچوں کے لیے اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور
مزاح کی صورت حال
اجے دیوگن نے مزید بتایا کہ ساتھی اداکار کی نوبیاہتا جب بھی سیٹ پر ملنے آتیں تو میں کہتا کہ آپ کے پتی کا کسی کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔ اجے دیوگن نے کہا کہ جس پر اُن خاتون نے کہا کہ مجھے آپ کی مذاق اور پرینک کرنے کی عادت کا پتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان وزیر خارجہ امیر متقی کی اسحاق ڈار سے ملاقات
حیران کن خبر
اجے دیوگن نے کہا کہ میں مسلسل مذاقاً اکساتا رہا کہ ہماری شوٹنگ رات میں ختم ہوجاتی ہے اور میں 10 بجے اپنے کمرے میں آجاتا ہوں لیکن آپ کے شوہر شوٹنگ کا بہانہ کرکے کسی اور سے ملنے جاتے ہیں۔
خودکشی کی کوشش
اداکار کے بقول میرے بار بار کہنے پر انھیں یقین آگیا اور ایک دن ہمیں اطلاع ملی کہ اُن خاتون نے گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی ہے اور اسپتال میں ہیں۔ اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے اُن خاتون کی زندگی بچالی جس کے بعد میری بھی جان میں جان آئی تھی۔







