نااہلی، غفلت اور بدانتظامی پر 3 افسران کیخلاف ایکشن

نااہلی اور بدانتظامی پر ایکشن
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نااہلی، غفلت اور بدانتظامی پر 3 افسران کیخلاف ایکشن لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری قتل سازش کیس، عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
تفصیلات
وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق محکمہ داخلہ میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے، سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سول ڈیفنس سیالکوٹ کے 3 افسران کو نااہلی، غفلت اور بدانتظامی پر معطل کر دیا۔ معطل کیے جانے والے افسران میں سول ڈیفنس آفیسر سیالکوٹ شاہد پرویز، چیف انسپکٹر عبداللہ شاکر، اور انسٹرکٹر گریڈ III ابوبکر شامل ہیں۔ یہ کارروائی محکمہ داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کی رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
فیلڈ انسپکشن اور مزید کارروائی
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کی ٹیمیں صوبہ بھر میں فیلڈ انسپکشن کر رہی ہیں۔ سیالکوٹ کے دورے پر موجود ٹیم نے سول ڈیفنس میں بدانتظامی اور غفلت کی نشاندہی کی اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو رپورٹ پیش کی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے فوری طور پر معطلی کے احکامات جاری کیے اور پیڈا کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ معطل کیے گئے تینوں افسران کو ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔