خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ سے زائد بچوں کے سکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف

پشاور میں بچوں کی تعلیم کا بحران
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ بچوں کے سکول نہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف سخت اقدام
بچوں کی تعداد اور اعداد و شمار
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 37 فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں جن کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمت میں کمی، روٹی 10 روپے سستی، نئی قیمت جانیے
علاقائی تفصیلات
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 8 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں، جبکہ کولئی پالس کوہستان میں تناسب کے حساب سے سب سے زیادہ 80 ہزار 333 بچے سکولوں سے باہر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابا کے پاس مہنگی ترین گاڑیاں اور گھر ہیں لیکن مجھے ایک روپیہ نہیں دیتے” کروڑپتی باپ کی بیٹی سڑک کنارے بریانی بیچنے پر مجبور ہو گئی
تعلیمی میدان میں چیلنجز
محکمہ تعلیم کے مطابق لوئرکوہستان اور اپرکوہستان میں 79 فیصد بچے سکول سے باہر ہیں، جبکہ اپرچترال میں سب سے کم 10 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا
حکومتی اقدامات
اس حوالے سے وزیر تعلیم کے پی فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ 48 لاکھ سے زائد بچے اور بچیاں سکول سے باہر ہیں۔ حکومت بچوں اور بچیوں کو سکولوں میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مستقبل کے ہدف
فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ پچھلے سال 13 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا اور رواں سال 10 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔