مودی بیٹا تم نے بھارت کے منہ سے سیکولرازم کا نقاب اٹھا کر اچھا کیا، فاروق ستار

کراچی کے رکن قومی اسمبلی کی سخت تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی بیٹا تم نے بھارت کے منہ سے سیکولرازم کا نقاب اٹھا کر بہت اچھا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی گلوکار بادشاہ کے کلب کے باہر دھماکہ
بھارتی بیانیہ کا مسترد ہونا
فاروق ستار نے کہا کہ پوری دنیا نے بھارت کا بیانیہ مسترد کیا، پہلگام واقعہ بھارت کی سب سے بڑی انٹیلی جنس ناکامی ہے، پلوامہ میں بھی بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی تھی۔ بھارتی حکومت اس بار دنیا کو دھوکہ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، اور بھارت کی جنونیت کا چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، شعیب شاہین
گجرات کے نقصان کا سوال
ڈاکٹر فاروق ستار نے سوال اٹھایا کہ گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کس نے کیا؟ گجرات کے قصائی کا لقب کس کو ملا ہے؟
پاکستان کی قومی یکجہتی
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پوری قوم متحد اور پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ کا بائیکاٹ کر کے کیا پیغام دیا گیا؟ اب جبکہ قوم ایک طرف کھڑی ہے تو دوسری طرف کیوں کھڑے ہیں؟