بھارت نے پہلگام واقعہ سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا: پاکستانی سفیر

پاکستان کے سفیر کی تنقید
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب آپ اپنی مرضی کے احساسات کا انتخاب کر سکتے ہیں، تب آپ ذہانت کی طرف بڑھنے لگتے ہیں
پہلگام واقعہ اور پاک بھارت کشیدگی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پہلگام واقعے اور پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کولوسس اور ایکس اے آئی: وہ پراسرار سپر کمپیوٹر جو چلانے کے لیے 10 لاکھ گیلن پانی اور 150 میگا واٹ بجلی کا محتاج ہے
بھارت کے طرزِعمل پر تنقید
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا۔ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا طرزِعمل لاقانونیت پر مبنی ہے، زرعی معیشت کو زک پہنچانے کی کوشش اعلان جنگ تصور کی جائے گی۔
علاقائی امن کا خطرہ
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے جنگی جنون نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔