کوہستان میں مالی سکینڈل: انٹرنل انکوائری 3 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت

پشاور میں مالی سکینڈل کی تحقیقات
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی نے کوہستان میں مالی سکینڈل سے متعلق انٹرنل انکوائری 3 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ارسا کو خط، ٹی پی لنک کینال بند کرنے کا مطالبہ
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق، خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوہستان میں مالی سکینڈل سے متعلق انٹرنل انکوائری 3 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ خزانہ، سی اینڈ ڈبلیو اور اکاﺅنٹنٹ جنرل آفس کو اگلے اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
سپیکر کا بیان
اس موقع پر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ سکینڈل 36 ارب کا نہیں بلکہ 200 ارب روپے کا لگ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ محکمے برابر کے ذمہ دار ہیں اور ہر ایک بدعنوانی میں اپنے حصے کے لئے لڑ رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں، انہیں معطل کیا جائے ورنہ عوام ہم پر ہنسیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی بیوی کے لیے تحفہ لانے والا شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
عوامی تشویش
انہوں نے کہا کہ عوام کو پتہ چلنا چاہئے کہ ہمارے ادارے کتنی بدعنوانی کررہے ہیں۔ یہ سلسلہ بند ہوگا اور تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اپوزیشن اراکین کی تشویش
دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ جعلی کنسٹرکشن کمپنی اور ہزار سے زائد چیک نکال کر سرکاری محکموں نے خورد برد کی ہے۔ اس بدعنوانی میں مقامی نہیں بلکہ دیگر لوگ بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ رقوم کی نہیں بلکہ پس منظر پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔ ترقیاتی بجٹ کے بغیر کوہستان میں اربوں روپے نکالے گئے۔