بھارتی کرکٹر محمد شامی کو قتل کردینے کی دھمکی موصول

محمد شامی کو دھمکی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ایک کروڑ بھارتی روپے تاوان نہ دینے کی صورت میں جان سے ماردینے کی دھمکی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی ٹیرف وار، پاکستان نقصان سے بچنے کیلئے کیا کرے گا؟ فچ نے ایسی پیشگوئی کر دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
پولیس میں شکایت
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں محمد شامی کے بھائی حسیب کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔
ایف آئی آر کا متن
ایف آئی آر کے مطابق راجپوت سندر نامی شخص کی جانب سے بذریعہ ای میل محمد شامی سے ایک کروڑ بھارتی روپے تاوان طلب کیا گیا ہے۔ دھمکی دینے والے شخص نے تاوان نہ دینے کی صورت محمد شامی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی ہے۔ بھارتی پولیس کی جانب سے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔