13 سال کی لڑکی سے زیادتی کا کیس، مجرم کو 35 سال قید کی سزا کا حکم

عدالتی فیصلہ
سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل سیشن کورٹ نے 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مجرم کو 35 سال قید کی سزا سنادی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے اعتراضات مسترد، امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی
جزئیات
نجی ٹی وی جیونیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ 28 فروری 2024 کو مجرم نے ساتویں کلاس کی 13 سالہ طالبہ کو اغوا کیا تھا، جس کی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوئی تھی۔
سزا
پولیس کا بتانا ہے کہ 13 سال کی لڑکی سے زیادتی کیس کے مجرم کو 35 سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔