امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع

ریحانہ کی تیسرے بچے کی پیدائش کی تصدیق
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ کیلئے بین الاقوامی ایوارڈ
فیشن میلے میں اعلان
نجی ٹی وی جیو نیوز نے برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی) کے حوالے سے بتایا کہ ریحانہ نے تیسری بار حاملہ ہونے کی تصدیق نیویارک میں ہونے والے فیشن میلے کے دوران کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
میٹ گالا 2025
فیشن میلے 'میٹ گالا 2025' میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں اداکار، فیشن ڈیزائنر، گلوکار اور کاروباری شخصیات شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ سپرسکسز کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی
ریحانہ کا انداز
میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر پاپ گلوکارہ ریحانہ کالے رنگ کا لباس زیب تن کرکے جلوہ گر ہوئیں جس کے بعد تصدیق ہوگئی کہ اداکارہ کے ہاں ننھا مہمان آنے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا دبئی میں مفت علاج کروایا جاسکتا ہے؟
اے ایس اے پی راکی کا شکریہ
اس کے علاوہ گلوکارہ کے پارٹنر ریپ گلوکار اے ایس اے پی راکی نے بھی شکریہ ادا کرکے اپنے گھر تیسرے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کی۔
ریحانہ کا خاندانی پس منظر
اس سے قبل ریحانہ اور راکی کے 2 بیٹے ہیں اور وہ گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب بزنس خاتون بھی ہیں۔