وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا افغان ہم منصب سے رابطہ، بھارتی اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا

ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ اسحٰق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں اپنی اہلیہ کے دوسرے شوہر ہوں: شاہد کپور کا حیران کن انکشاف

دو طرفہ تعلقات کی پیش رفت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے اپنے افغان ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماو¿ں نے 19 اپریل کو دورہ افغانستان کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دوران گفتگو تجارت، رابطے، اقتصادی تعاون، عوامی سطح پر رابطوں اور سیاسی مشاورتی طریقہ کار کو دوبارہ فعال کرنے پر توجہ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 10 سالہ بچے کا گینگ ریپ کرنے والے تین ملزمان گرفتار

امن و سلامتی کی اہمیت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لئے طویل المدتی تعاون پر زور دیا اور اعلیٰ سطح رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کے خلاف بھارت کی طرف سے کی جانے والی حالیہ اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تمہارے پاس جینے کیلئے 2 سال ہیں

پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ

وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا، اسحٰق ڈار نے امن کے لئے پاکستان کے عزم اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کا اعادہ کیا۔

افغان وزیر خارجہ کی جانب سے دعوت

افغان وزیر خارجہ نے تجارت کو آسان بنانے اور سفر میں سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے فعال اقدامات کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کو افغان وزیر خارجہ نے دوبارہ افغانستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...