بھارت بغیر جنگ کئے پاکستان سے ہار چکا: بھارتی تجزیہ کار

مودی کے خلاف تنقیدی آوازیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔ بھارتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اجلاس کے بعد بھارت کو بغیر جنگ کے پاکستان سے شکست ہوچکی۔
یہ بھی پڑھیں: افواجِ پاکستان دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں: سیکیورٹی ذرائع
دنیا کا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونا
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ "آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے"۔
یہ بھی پڑھیں: اونٹ کو مختلف زبانوں میں کیا کہتے ہیں؟
یو این میں پاکستان کی کامیابی
ویڈیو پیغام میں بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اجلاس میں کمال کی بات تو یہ ہے کہ 5 ویٹو پاور بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔ وہ برطانیہ، فرانس، امریکا، روس اور چین سب پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ تجزیہ کار نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں جب پاکستان نے کہا کہ "ٹی آر ایف اور پاکستان کا نام نہیں آئے گا" تو کسی کی بھی "پی فائیو ملک" کی ہمت نہ ہوئی کچھ کہنے کی۔
یہ بھی پڑھیں: تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی، بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ
بھارتی حکومت کی حکمت عملی
بھارتی تجزیہ کار کے مطابق اب تو ہر طرف سے یعنی سعودی عرب، قطر، یورپی یونین، امریکا، کینیڈا، جاپان، روس اور چین سے بھارت پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے کہ جنگ مت کرو، سب کہہ رہے ہیں: "جنگ مت کرو، میں بچانے آ رہا ہوں"۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد طلعت عزیز نے ہتھیار ڈال دیے، سنسنی خیز انکشافات
سفارتی کمزوری اور عوام کی حالت
انہوں نے کہا کہ "ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ سفارتی طور پر کمزور پڑتے جا رہے ہیں" لیکن بھارتی عوام اور حکمت عملی دونوں اس جنگ میں متاثر ہونگے۔
پہلگام حملے کا مسئلہ
واضح رہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں بھارت کا گھناو¿نا چہرہ بے نقاب کر چکا ہے اور اس اجلاس میں پاکستان نے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا بھارتی الزام سختی سے مسترد کر دیا۔