وزیر داخلہ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اصولی موقف سے آگاہ کیا

ملاقات کی تفصیلات

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی پر اصولی موقف سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرم میں 7 ماہ بعد فورجی انٹرنیٹ سروس بحال، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاک قطر تعلقات پر تبادلہ خیال

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اہم ملاقات میں پاک قطر تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بھی بات چیت ہوئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیر اعظم کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے ٹھوس اور اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کے جامع اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Female Wrestler Defeats BJP in State Elections

بھارت کے الزامات اور پاکستان کا موقف

محسن نقوی نے گفتگو میں بتایا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش پاکستان کے اصولی موقف کو مضبوط کرتی ہے۔ دنیا کو علم ہونا چاہئے کہ واقعے کے ماسٹر مائنڈ اور اصل ملزمان کون ہیں اور اس کا بینفشری کون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس؛ پی ٹی آئی ارکان کا بائیکاٹ، پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی

سندھ طاس معاہدے پر بھارتی اقدامات

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس واقعے کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے پر وار کیا ہے جو ہمارے لئے لائف لائن ہے۔ خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں لیکن جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے۔

قطر کے وزیراعظم کی رائے

ملاقات میں قطر کے وزیر اعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں عدم کشیدگی کی پالیسی کے حامی ہیں۔ امید ہے کہ سفارتی کوششوں سے کشیدگی کم ہو گی۔ قطر کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم شہباز شریف کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور کہا کہ آپ کے وزیراعظم بہت محنت سے پاکستان کی معیشت کو درست سمت لے کر جارہے ہیں۔ اس موقع پر قطر میں پاکستان کے سفیر محمد عامر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...