یہ بیانیہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں یا ہمارا کوئی جھگڑا ہے، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈاپور کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں یا ہمارا کوئی جھگڑا ہے، میری ریڈ لائن پاکستان ہے۔ سیمینار سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے نہ میں نے اور نہ ہی بانی چیئرمین عمران خان نے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیانہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، ہمارا ان سے کوئی جھگڑا نہیں، کسی پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشارالاسد کی جانب سے ٹنوں کے حساب سے ڈالر روس منتقل کئے جانے کا انکشاف
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے نہیں تھی، نہ میرا، نہ تحریک انصاف اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا فوج سے کوئی اختلاف ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کبھی نہیں دیکھی نہ کبھی ایسی مخلوق کی طرف سے کوئی پریشر آیا، میں نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا۔ علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ جنہوں نے ریاست کے خلاف بندوق اُٹھائی، اعلان جنگ کیا، اُن سے مذاکرات کا حامی نہیں، لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے پانچ دن بند رکھنے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوشش
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا ہے، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بانی کی رہائی کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگر آج پُرامن احتجاج کا اعلان کروں تو پنجاب میں گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں، یاسمین راشد بھی ایک خاتون ہیں، بتائیں ان کا کیا قصور ہے؟ اُن کا کہنا تھا کہ میری ریڈ لائن پاکستان ہے، تحریک انصاف میں بانی پی ٹی آئی کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ نے تحریک انصاف کو کوئی دھوکہ نہیں دیا۔
مذاکرات کی ناکامی اور وفاقی حکومت کا رویہ
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے، اب مذاکرات نہیں ہو رہے تو اس میں تھوڑا وقت لگے گا، حکومتی سطح پر کمیٹیاں بنیں مگر کامیاب نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا رویہ بہت بُرا ہے وہ کے پی کو نظر انداز کر رہی ہے، 26 نومبر کو تحریک انصاف کے 14 لوگ مارے گے 77 زخمی ہوئے۔