روس پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ، صدر مملکت

صدر آصف زرداری کا بیان

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ روس پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین سے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

تقریب کا پس منظر

صدر آصف علی زرداری نے دوسری جنگِ عظیم میں روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نازی ازم کے خلاف روسی فتح کا دن جنگ اور امن کی قیمت کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی فتح عوامی طاقت، امن و خوشحالی کے لیے روس کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں موجودہ پاکستان کے علاقے سے بھی لوگوں نے نازی ازم کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر احتجاج کی کال دی ہے، رانا ثنا اللہ

پاک-روس تعلقات کی اہمیت

آصف علی زرداری نے کہا کہ میرا 2011 کا دورہِ روس یادگار تھا، میں پاک-روس دوستی کے فروغ میں صدر پیوٹن کے کردار کا معترف ہوں۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں سے بہتر تعلقات اور افہام و تفہیم کی بنیاد رکھی گئی۔ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت اور علاقائی امن و استحکام میں کلیدی عنصر کے طور پر دیکھتا ہے۔

موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر، روس موجودہ صورتحال کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، اور ہمیں تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے مابین مفاہمت اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، آئیے خطے اور دنیا کے بہتر مستقبل کے لیے مل کر کام کریں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...