نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب، ہر نمایاں شہر میں کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کے لیے جدید ترین طبی آلات خریدنے اور مریضوں کی ضرورت کے پیش نظر طبی آلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کالا سانپ افتخار چوہدری والی عدلیہ ہے، کچھ ترامیم سو فی صد اتفاق رائے سے منظور کی گئی ہیں: بلاول بھٹو زرداری
اجلاس کی تفصیلات
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ کے تمام پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کا میدان جنگ: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم
نئے پروجیکٹس
اس موقع پر نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں سکول آف پیرا میڈیکس بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں انسٹیٹیوٹ آف جینٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مزید یہ کہ سرجیکل آرتھوپیڈک میڈیسن ری ہیبلی ٹیشن بھی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: طاقت اور دولت کبھی بوڑھے نہیں ہوتے،یادیں ہر شخص کے ماضی کا عظیم سرمایہ ہوتی ہیں، ماضی سے یوں جڑی ہوتی ہیں جیسے مقناطیس سے میخیں
پراجیکٹس کی بروقت تکمیل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال پراجیکٹ کی 6 ماہ میں تکمیل کی ہدایت کی اور زیرِ تکمیل ہیلتھ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لیے اقدامات کا حکم دیا۔ اجلاس میں ہر نمایاں شہر میں کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ارسا کو خط، ٹی پی لنک کینال بند کرنے کا مطالبہ
راولپنڈی چلڈرن ہسپتال
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں چلڈرن ہسپتال کی تکمیل کے لیے فنڈز کے اجراء کی ہدایت کی اور چلڈرن ہسپتال راولپنڈی کے لیے بہترین ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا۔
پراجیکٹس کی مکمل بریفنگ
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے جاری اور نئے پراجیکٹس پر مکمل بریفنگ دی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ 60 فیصد سے زائد مکمل پراجیکٹس کی جلد تکمیل پر توجہ دی جائے۔ ہیلتھ پراجیکٹس میں تاخیر سے عوام کو مشکلات کے ساتھ ساتھ لاگت بھی بڑھ جاتی ہے۔