سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن وطن کی حفاظت کیلیے ہم یکجا ہیں: مولانا فضل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کی بھارت میں مودی پر تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بھارت میں بھی نریندر مودی پر تنقید ہو رہی ہے۔ سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن وطن کی حفاظت کے لیے ہم یکجا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء کے ہنگاموں کو روکنے کیلئے پولیس نے گورنمنٹ کالج لاہور کے اندر داخل ہونا چاہا تو دبلے پتلے نحیف ڈاکٹر نذیر احمد نے مردِ آہن ہونے کا ثبوت دیا۔
سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر تعزیت
لاہور میں مولانا فضل الرحمٰن مرکزِ جمعیتِ اہلِ حدیث راوی روڈ پہنچے جہاں انہوں نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا۔ ’’جنگ‘‘ کے مطابق، انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساجد میر ایک نظریاتی انسان تھے، بڑے لوگ اپنی بڑائی ساتھ لے جاتے ہیں، ان کا نظریہ باقی رہتا ہے۔ پارلیمنٹ میں ساجد میر کی سیاسی وابستگی جو بھی ہو، دینی مسئلے پر وہ حق کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے۔
بھارتی الزامات اور قومی یکجہتی
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان پر الزامات لگائے ہیں جن کے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے، بھارتی الزامات نے خود بھارت کو مشکوک کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے، جس کے لیے پوری قوم یکجا ہے۔ ہمارے سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن وطن کی حفاظت کے لیے سب ایک ہیں۔