انسان کی سب سے بڑی محافظ اس کی موت ہے، کیا کوئی گن مین کسی کو موت سے بچا سکا ہے؟ انورالسادات سے لیکر اندرا گاندھی تک

مصنف کی معلومات
مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 159
یہ بھی پڑھیں: غزہ کو خالی اور شام کو تقسیم کرنے تک جنگ نہیں رکے گی، اسرائیلی وزیر خزانہ کا اعلان
گن مین: ضرورت یا کلچر؟
مولا علی ؓ کا فرمان ہے: “انسان کی سب سے بڑی محافظ اس کی موت ہے، جس نے اسے مقررہ وقت سے پہلے مرنے نہیں دینا۔” کیا کوئی گن مین کسی کو موت سے بچا سکا ہے؟ مثال کے طور پر، انورالسادات سے لیکر اندرا گاندھی تک۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب
معززین کی ملاقات
روزانہ، علاقے کے معززین اور یونین کونسلز کے چیئرمین ملاقات کے لیے آنے لگے تھے۔ چند دنوں کی ابتدائی نوکری کا ایک سرپرائز ابھی باقی تھا۔ ایک صاحب ملنے آئے، تو ان کے ساتھ تین چار گن مین بھی کمرے میں چلے آئے، ہاتھ میں جدید اسلحہ تھامے۔
یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کی قیمت میں اضافہ
چیئرمین کا تعارف
ان صاحب نے تعارف کرایا: “سید مدد علی شاہ، چیئرمین یونین کونسل کلیوال سیداں۔ آپ کا پتہ چلا، ملنے چلا آیا ہوں۔ کوئی حکم خدمت ہو تو میں حاضر ہوں।” میں نے ڈرتے کہا: “جناب! اگر برا نہ منائیں تو گن مین باہر بھجوا دیں۔” وہ مسکرائے اور اشارے سے انہیں باہر جانے کا کہا۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں ‘پاکستانی ہوٹل’: 220 ملین ڈالر کی قیمت اور ٹرمپ کے بھارتی مشیر کا اعتراض
گن مین کا مقصد
غلام محمد آیا اور کہنے لگا: “سر! ٹھنڈا ونڈا مت منگوایا کریں، بس چیئرمین کو چائے پوچھ لی۔ یوں ان کی تواضع کریں گے تو ساری تنخواہ یہیں خرچ ہو جائے گی۔”
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
دشمنی کی حقیقت
دوسرا سر! دشمنی کی وجہ سے گن مین ساتھ تھے۔ چند اور بھی چیئرمین آئیں گے جن کے ساتھ اس سے بھی زیادہ گن مین ہوں گے۔ “سر! گھبرانا نہیں۔ کچھ یہاں کا کلچر ہے اور کچھ شو شا بھی ہے لیکن کچھ واقعی دشمن دار ہیں۔” مجھے بندوقوں اور دشمنیوں سے نفرت تھی۔ میں سیدھا سادہ سا نوجوان تھا لیکن اب نئی صورت حال میں اور تقاضوں میں خود کو ڈھالنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم، صدرمملکت آج دستخط کریں گے
چیئرمینوں سے ملاقاتیں
اگلے چند روز میں میری سبھی چیئرمینوں سے ملاقات ہو گئی۔ مجھے ان میں سے چوہدری فتح خاں آف چڑیاولہ، چوہدری ریاست خاں ایڈووکیٹ آف ٹھکریاں، چوہدری عنایت آف ڈوئیاں، چوہدری نواز آف صبور، میاں خاں آف کرنانہ، چوہدری اختر علیٰ آف چھوکر کلاں پسند آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم ہونیوالے ڈسکوز سپورٹ یونٹس نے کتنے آپریشنز کیے اور بجلی چور پکڑے؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
یادیں اور رشتے
ان کے علاوہ سید نور الحسن شاہ (ممبر ضلع کونسل، یہ مدد شاہ کے تایا زاد تھے) اور چوہدری محمد اشرف ایڈووکیٹ آف ٹھکریاں (یہ بھی ممبر ضلع کونسل تھے اور خاندانی آدمی تھے۔ مجھ سے بہت پیار کرتے تھے۔) ان میں سے چوہدری فتح خاں، چوہدری اشرف ایڈووکیٹ، سید نورالحسن شاہ اور چوہدری ریاست ایڈووکیٹ وفات پا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
الوداعی کلمات
چوہدری عنایت بڑی دشمنی والے تھے اور قتل ہوئے۔ ان مرحومین کی زندگی میں میرے ان سے شاندار تعلقات تھے۔ اللہ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے، آمین۔ مدد شاہ اور چوہدری اختر سے آج بھی میرا رابطہ ہے۔
نوٹ
یہ کتاب “بک ہوم” نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔