سانحہ پہلگام، مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے بھارتی وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

تنقید کا نشانہ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ پہلگام پر مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے بھارتی وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے: علی امین گنڈا پور
نریندر مودی کی شجاعت پر سوالات
سینئر بھارتی صحافی کرن تھاپر کو ایک انٹرویو میں سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی ڈرپوک اور بےشرم آدمی ہے، اس میں جنگ کرنے کی ہمت نہیں۔ پہلگام واقعے پر مودی پورے بھارت کو بے وقوف بنا رہا ہے۔ پہلگام میں سیکیورٹی میں ناکامی پر مودی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، مودی ہو یا امیت شاہ انہیں کشمیر کے معروضی حقائق کا کوئی علم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: جرائم کی شرح میں اضافہ، 8 ماہ میں سینکڑوں افراد کے قتل ہونے کی وجہ کیا ہے؟
حکومت کی ناکامی
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایک سوال کے جواب میں ستیہ پال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت کی سیکیورٹی ریویو میٹنگ گپ شپ اور لنچ کے لیے ہوتی ہیں۔ مودی حکومت نااہلوں پر مشتمل ہے، یہ ان کا نصیب ہے جو یہ ملک چلا رہے ہیں۔
کشمیریوں کی حالت
شک کی بنیاد پر کشمیریوں کے گھر گرانا غلط ہے، مودی سرکار ہندو مسلم تقسیم برقرار رکھنا چاہتی ہے اور موقع ملنے پر اسے بڑھاوا دینا چاہتی ہے۔