سابق بھارتی جنرل راکیش شرما نے پاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف کر دی

سابق بھارتی جنرل کی پاک فوج کی تعریف
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی جنرل راکیش شرما نے پاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف کردی۔ ’’جنگ‘‘ کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) راکیش شرما نے کہا کہ جنگ کرنی ہے تو یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی کہ پاکستان آرمی ایک پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج ہے۔ حریف کو کمتر سمجھنے کی سوچ ترک کرنا ہوگی، پاک فوج اچھی اور تربیت یافتہ فوج ہے۔
چین کے ساتھ اتحاد اور تناؤ میں کمی
راکیش شرما نے مزید کہا کہ پاکستان فوج کا چین کے ساتھ اتحاد بھی ہے، جو انہیں سپورٹ اور سیٹلائٹ انفارمیشن بھی دیتا ہے۔ ہمیں بات اتنی نہیں بڑھانی چاہیے کہ بات جنگ کی طرف چلی جائے، تناؤ کم کرنے کی ضرورت ہے۔ بطور فوجی وہ یہ بات کہتے ہیں کہ کوئی بھی جنگ نہیں کرنا چاہتا، جنگ ایک بے معنی مشق ہے۔