بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع کا بھارت کو پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، جو کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان کے اندر آنے کی کوشش کرے گا تو ہم انہیں گھر پہنچا کر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ عمر سرفراز چیمہ وہ ہے جو گورنر رہے ہیں؟ سپریم کورٹ کا استفسار
سرزمین کے تحفظ کا عزم
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے ہمارے سرزمین کے ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی اپنائی تو یہ ان کے لئے مہنگی ثابت ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی رافیل طیارے سرحد کے قریب آئے تھے لیکن ان کا سسٹم جام ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی پالیساں۔۔۔اچھے مستقبل کی نوید
مسلسل نگرانی اور تیاری
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھارت کے ہر اقدام کا سدباب کیا ہوا ہے اور بھارتی کی تمام تیاریاں ہماری نظر میں ہیں۔ ہم مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے، ہماری پوری تیاری ہے۔ اگر بھارت نے پانی روکنے کے لئے تعمیرات کیں تو ہم انہیں تباہ کر دیں گے۔
پاکستان میں امن کی صورتحال
وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں کوئی جنگی ماحول یا خوف نہیں ہے۔