بھارت نے بہاولپور سمیت 3 شہروں پر میزائل حملہ کر دیا

بھارت کا میزائل حملہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے رات گئے پاکستان میں تین شہروں پر میزائل داغ دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس حملے کی تصدیق کردی ہے۔
حملے کی تفصیلات
انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے پاکستان کے تین شہروں میں میزائل حملہ کیا ہے۔ پنجاب میں بہاولپور جبکہ آزاد کشمیر کے دو شہروں کوٹلی اور مظفر آباد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
نقصان کا تخمینہ
انہوں نے کہا کہ میزائل حملوں کے بعد ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
علاقائی ردعمل
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور میں چار دھماکے سنے گئے جن کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ شہری پریشان ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔