بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا، پاک فوج نے بھی تصدیق کردی

بھارت کی جانب سے میزائل حملے
راولپنچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستان پر تین جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کی معاشی خودمختاری اور کاروباری ترقی کیلئے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں، حنا پرویز بٹ
ڈی جی آءِ ایس پی آر کی تشویش
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے شرمناک حملہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جبکہ بہاولپور میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی۔
مظفرآباد میں حالات
ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں، وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔