بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے میں مسجد کو نشانہ بنا یا، بزدلانہ کارووائی کی تفصیلات سامنے آگئیں

بھارت کی طرف سے میزائل حملہ
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے سربراہ کو سزا ضرور ہوگی، وفاقی وزیر اطلاعات
ہدف بنائے گئے شہر
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد اور بہاولپور میں حملہ کیا گیا۔ خاص طور پر احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا گیا، جہاں بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا۔
جانی نقصان اور جوابی کارروائی
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کے ایک بزدلانہ حملے میں مسجد سبحان بہاولپور کو بھی ٹارگٹ کیا گیا۔ اس حملے میں اب تک ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارت نے رات کے اندھیرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں نشانہ بنایا، پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے۔