بھارتی حملے پر وزیر دفاع کا بیان آگیا

بھارت کے میزائل حملے کی تصدیق
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے پاکستان کے تین شہروں پر میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے تینوں جگہوں پر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
خواجہ آصف کا ردعمل
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت میں ہمت ہے تو سامنے سے آکر وار کرے، بزدل دشمن نے چھپ کر وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان کی حدود میں داخل نہیں ہوسکے بلکہ انہوں نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے ہی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔