پاك فوج کی میزائل اسٹرائیک، ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی

راولپنڈی کی تازہ ترین خبر
پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی۔
یہ بھی پڑھیں: مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں ‘سپر فائٹ 3’ کا انعقاد ایچ یو ایف سی کے زیر اہتمام کل ہوگا
دشمن کی جارحیت کا جواب
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک افواج دشمن کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے کے مقدمہ، صنم جاوید کی درخواست ضمانت خارج
بھارتی حملے کا جواب
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے 5 شہروں پر کیے گئے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کردیا ہے۔
سرینگر ایئر بیس پر حملہ
بھارت کے حملے کے بعد یہ اطلاعات آئی تھیں کہ پاکستان نے سرینگر ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے لیکن اب سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سری نگر ایئر بیس کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔