خبردار، پاکستان پر بڑا سائبر حملہ جاری، عوام کو مشکوک ویب لنکس نہ کھولنے کی ہدایت

پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کا خطرہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سائبر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان اس وقت ایک بڑے پیمانے پر سائبر حملے کی زد میں ہے۔ عوام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب لنک پر کلک نہ کریں کیونکہ یہ سائبر حملے کا حصہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دلہا، ایک ہی بستر اور دو دلہنیں، پاکستان کی منفرد شادی
حملے کی نوعیت
اوپن سورس انٹیلیجنس (OSINT) اور "ایکس اے پی ٹی ڈیٹیکٹرز" کی رپورٹس کے مطابق پاکستان پر بڑے پیمانے پر سائبر حملہ جاری ہے۔ حملے کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا، حساس معلومات چرانا اور ڈیجیٹل نظام کو متاثر کرنا ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آپ محض ماضی سے سبق سیکھنا چاہتے ہیں اور کسی مخصوص روئیے اور طرزعمل کو دہرانا نہیں چاہتے تو یہ عمل ”ندامت / پشیمانی“ نہیں کہلاتا
ماہرین کی ہدایت
سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے میسج، ای میل، یا سوشل میڈیا پوسٹ میں موجود لنکس پر بغیر تصدیق کے کلک کرنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہ لنکس وائرس، ڈیٹا چوری یا مالی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔ حکومتی ادارے، بالخصوص نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن سیکیورٹی بورڈ (NTISB) اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور فوری ردعمل کے لیے تیار ہیں۔
عوام سے اپیل
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک لنکس سے دور رہیں، سوشل میڈیا پر افواہیں نہ پھیلائیں، سائبر سیکیورٹی ایجنسیز کے آفیشل چینلز سے رہنمائی حاصل کریں، سائبر حملوں کے اس دور میں ڈیجیٹل ہوشیاری اور ذمہ داری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔