پاکستان فوج نے ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ بھی تباہ کر دی

پاک فوج کا بھارت کی گفدار پوسٹ پر حملہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ بھی تباہ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا
بھارتی حملوں کا مؤثر جواب
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج بھارتی فوج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں پسپا کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 72 اجنبیوں سے بیوی کیساتھ جنسی زیادتی کروانے والے شوہر کیا سزا ملنے کا امکان ہے؟ حیران کن انکشاف
بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کی تباہی
جیو نیوز کے مطابق، اس سے قبل بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کر دیا۔ پاکستانی حملے میں تباہ ہونے والے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔ بھارتی فوج کا 12 انفنٹری بریگیڈ 9 ڈویژن، 15 کور کے زیر کمان ہے۔
بھارتی جارحیت کا جواب
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پورا حساب لیا جائے گا۔