پاکستان پر بھارتی میزائل حملے، چین نے ردعمل جاری کردیا
چین کا ردعمل
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پر بھارتی میزائل حملوں پر چین نے ردعمل جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی بھارت کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری، اربوں ڈالر کے نقصان کا اندیشہ
بھارتی جارحیت پر تشویش
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت افسوسناک ہے۔
امن کی ضرورت
خطے میں بدلتی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت پر زور دیتے ہیں کہ امن کو موقع دیں، دونوں ملک پرسکون رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کشیدگی کو مزید ہوا دینے والے اقدامات سے گریز کریں۔








