کور کمانڈر بہاولپور کا بھارت کے میزائل حملے میں زخمیوں کی عیادت کے لیے وکٹوریا ہسپتال کا دورہ

کور کمانڈر کا ہسپتال دورہ
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کور کمانڈر بہاولپورنے بھارتی میزائل حملے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے وکٹوریا ہسپتال کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کا سب سے تیزی سے بننے والا پراجیکٹ ‘بحریہ سکائے’ کتنے فلورز بن گئے؟ حیرت انگیز رفتار، انتہائی قلیل وقت میں.
زخمیوں کی عیادت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے بہاولپور وکٹوریا ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے بھارتی حملے میں زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
طبی امداد کی ہدایت
کور کمانڈر بہاولپور نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں و پیرامیڈیکس کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔