پاکستان نے بھارت تین رافیل سمیت 5 طیارے گرائے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

پاکستان افواج کی کامیاب کارروائیاں
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ اب تک افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کے جواب میں اور دفاع میں بھارت کے پانچ طیارے اور ایک کمبیٹ ڈرون، جو پاکستان پر حملہ آور ہوئے، انہیں مار گرایا گیا ہے۔ گرائے جانے والوں میں تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو طیارہ شامل ہیں۔ ا س کے علاوہ ایک ہیرون کمبیٹ ڈرون بھی اس میں شامل ہے۔ یہ طیارے بھٹنڈا، جموں، ایوانتی پور، اکھنور اور ایک سری نگر میں گرایا گیا۔ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پارک پراجیکٹ اور اس میں نوسہری ڈیم کے ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 7 اوورز تک محدود
بھارتی بزدلانہ حملے
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے بزدلانہ حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، اب تک 6 مقامات پر حملوں میں 26 پاکستانی معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں اور 46 زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری ارشد وڑائچ شرافت کی سیاست کا پیکر تھے، خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا:وزیر اعلیٰ پنجاب
مختلف مقامات پر حملے
احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا، یہاں 13 شہادتیں ہوئیں جن میں دو تین سال کی بچیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ سات خواتین اور 4 مرد ہیں۔ 37 افراد زخمی ہوئے جن میں 28 مرد اور 9 خواتین ہیں۔
مظفر آباد کے قریب مسجد بلال کو بھارتی جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا، یہاں تین شہید ہوئے اس کے علاوہ ایک بچی اور لڑکا زخمی ہیں۔
کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، یہاں ایک سولہ لڑکی، ایک اٹھارہ سال کا لڑکا شہید ہوا، ایک ماں اور بیٹی زخمی ہیں۔
مریدکے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا، یہاں تین افراد شہید ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔
سیالکوٹ میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، جبکہ شکر گڑھ میں بھی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ایک ڈسپنسری کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس پائپ لائن: پاکستان نے عالمی عدالت میں ایرانی مقدمے پر وکیل کرلیا
لائین آف کنٹرول کی صورتحال
بھارت لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہے، آرٹیلری کی فائرنگ کی جارہی ہے، جس میں اب تک معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں، جس میں ایک پانچ سال کا بچہ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا، بھارتی طالبہ کی لاش برآمد
پاکستانی افواج کا جواب
پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کی بھرپور حمایت سے دشمن کو پاکستان پر حملہ کرنے کے چند لمحوں کے بعد ہی منہ توڑ اور بھرپور جواب دیا۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا ہے، جوکہ اس تنگ نظر سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو مودی کی حکومت میں ہندوؤں کے زیرِ تسلط بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ جن جگہوں کو نشانہ بنایا گیا یہ وہی جگہیں ہیں جن کو کل انٹرنیشنل اور لوکل میڈیا نے وزٹ کیا اور دیکھا کہ بھارت جو بلا جواز اور بلاثبوت جو الزام لگاتا ہے، ایسا وہاں کچھ بھی نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت سے انکار
دشمن کی کارروائیاں اور پاکستان کی فضائیہ
پاکستان ایئر فورس نے ان طیاروں کو اس وقت گرایا جب انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا، جب انہوں نے میزائل چھوڑے تو ہی ان کو گرایا گیا۔ پاکستان کی مسلح افواج ان کے 10 سے زیادہ طیارے گرا سکتی تھیں لیکن ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔
الحمد و اللہ پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں، اس فضائی جنگ کے علاوہ دشمن نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ شروع کی، جس میں بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئیں۔
نقصانات کا جائزہ
دشمن نے نیلم جہلم ہائیڈرو پارک پراجیکٹ اور اس میں نوسہری ڈیم کے ڈھانچے کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا۔ کیا بھارت پاکستان کے عوام کے پانی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے؟ کیا بین الاقوامی قوانین اور جنگی قوانین اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ آپ کسی اور ملک کے پانی کے ذخائر، ڈیم اور ہائیڈرو پارک سٹرکچرز کو نشانہ بنائیں؟
بھارت نے گزشتہ بزدلانہ کارروائی کے دوران کئی قومی اور بین الاقوامی فلائٹس کو پاکستان کی ایئر سپیس میں موجود رکھ کر ہزاروں مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی، اس وقت 57 بین الاقوامی فلائٹس پاکستان کی ایئر سپیس میں تھیں۔