بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، بلااشتعال بھارتی حملوں پر پاکستان کا سخت احتجاج ریکارڈ

پاکستان کا بھارتی حملوں پر سخت احتجاج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے مختلف مقامات پر بلااشتعال میزائل حملوں پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: پنچائت میں سچے کو سچا اور جھوٹے کو جھوٹا کہنے کے عادی ہیں، برادری ازم، معاشی اور معاشرتی ناہمواریوں کی نفی کرتے انسانیت کے قدر دان ہیں
بھارتی ناظم الامور کا دفتر خارجہ طلب کرنا
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان نے شہری آبادی پر میزائل حملوں پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ بھارتی ناظم الامور کو ڈیمارش کردیا گیا، بلااشتعال بھارتی حملوں پر پاکستان نے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔
شہریوں کی ہلاکت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی
پاکستان نے کہاکہ بھارتی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قانون کے منافی ہیں۔ اس طرح کے اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔