مودی کے عزائم خاک میں ملائیں گے، عوام افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ترجمان گلگت بلتستان
بھارتی میزائل حملے پر ردعمل
گلگت (ویب ڈیسک) ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے بھارتی میزائل حملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا بزدلانہ حملہ اُس کی پست ذہنیت اور ناکام عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ لیکن’’۔۔۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو ’’مشورہ‘‘ دیدیا
پاکستانی قوم کا عزم
ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مودی سرکار کے عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں عالمی بینک کے سرکاری منصوبے سے 10 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی خردبرد کا بڑا مالیاتی اسکینڈل بے نقاب
دفاع کی تیاری
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع کے لیے متحد ہے اور دشمن کی کسی جارحیت کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر گرفتار
گلگت بلتستان کی حفاظت
گلگت بلتستان کے عوام اپنی سرزمین، حدود اور سالمیت کا مکمل دفاع کرنا جانتے ہیں اگر بھارت نے کوئی مزید مہم جوئی کی کوشش کی تو اُسے بھرپور جواب ملے گا اور سبق سکھایا جائے گا۔
ملکی اتحاد کی طاقت
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی اور قومی اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔








