پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے: وزیر دفاع

پاکستان کی فضائیہ کا جواب
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملوں کے بعد پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ عبوری حکومت کے سربراہ نے “صاف جواب” دیا
بھارتی جارحیت کا جواب
وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدے بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کر لی ہے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تفصیلات
اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی تفصیلات بتائیں کہ بھارتی حملے میں 8 پاکستانی شہید، 35 زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج رات بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کی، پاکستان میں 6 مقامات پر بھارت کی جانب سے 24 حملے ہوئے جس میں 8 پاکستانی شہید ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ احمد پور شرقیہ میں 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے جس میں معصوم بچی شامل ہے۔