بھارتی سائبر حملے کے خدشات: کابینہ ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کر دی
بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات کے پیش نظر کابینہ ڈویژن نے تمام ڈویژنز کو ایڈوائزری جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شمسی توانائی کی صلاحیت 4.1 گیگاواٹ تک پہنچ گئی، پیرووسکائٹ سولر سیلز کا مستقبل قرار
فشنگ مہم کا آغاز
ایڈوائزری کے مطابق پاکستانی حکام کو نشانہ بنانے والی ایک حالیہ فشنگ مہم دیکھی گئی ہے، یہ سائبر حملہ مبینہ طور پر انڈین تھریٹ ایکٹر (ٹی اے) سائیڈ ونڈر سے منسلک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
سائبر حملوں کی تفصیلات
یہ تھریٹ ایکٹر پاکستان میں پچھلے کچھ سالوں سے سرگرم ہے، اس سائبر حملے کے لئے فشنگ ای میلز کا استعمال کیا جاتا ہے، سائبر حملوں میں پاکستانی حکام کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مکینک کے پاس جائیں تو وہ اپنی دیہاڑی کے لیے دائیں بائیں ایسے ہی پینٹ کر دیتا ہے، متین آٹوز پر یہ نہیں ہوتا
بھارت کے سائبر حملوں کی نوعیت
ایڈوائزری کے مطابق بھارت کے اس قسم کے سائبر حملوں میں پاکستان کے حساس اداروں کے سائبر سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا نام استعمال کیا جاتا ہے۔
سیکیورٹی کے اقدامات
مختلف اداروں میں ملازمت کرنے والے ذاتی افراد کو اس طرح کے فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں کا شکار ہونے کے خلاف تربیت دی جائے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ فشنگ ای میلز کا پتہ لگانے اور بلاک کرنے کے لیے ای میل فلٹرنگ سلوشنز، مالویئر اور سپین چیک لگایا جائے۔








