بھارتی سائبر حملے کے خدشات: کابینہ ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کر دی
بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات کے پیش نظر کابینہ ڈویژن نے تمام ڈویژنز کو ایڈوائزری جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام کے دل کو نشانہ بنایا ہے: بنیامن نتن یاہو
فشنگ مہم کا آغاز
ایڈوائزری کے مطابق پاکستانی حکام کو نشانہ بنانے والی ایک حالیہ فشنگ مہم دیکھی گئی ہے، یہ سائبر حملہ مبینہ طور پر انڈین تھریٹ ایکٹر (ٹی اے) سائیڈ ونڈر سے منسلک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں 3 پوتے پوتیوں کو زہر دینے کے کیس میں دادی گرفتار
سائبر حملوں کی تفصیلات
یہ تھریٹ ایکٹر پاکستان میں پچھلے کچھ سالوں سے سرگرم ہے، اس سائبر حملے کے لئے فشنگ ای میلز کا استعمال کیا جاتا ہے، سائبر حملوں میں پاکستانی حکام کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری کا فریال تالپور کو عہدے کی آفر دینے کا انکشاف
بھارت کے سائبر حملوں کی نوعیت
ایڈوائزری کے مطابق بھارت کے اس قسم کے سائبر حملوں میں پاکستان کے حساس اداروں کے سائبر سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا نام استعمال کیا جاتا ہے۔
سیکیورٹی کے اقدامات
مختلف اداروں میں ملازمت کرنے والے ذاتی افراد کو اس طرح کے فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں کا شکار ہونے کے خلاف تربیت دی جائے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ فشنگ ای میلز کا پتہ لگانے اور بلاک کرنے کے لیے ای میل فلٹرنگ سلوشنز، مالویئر اور سپین چیک لگایا جائے۔








