لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کیلئے دوبارہ بند، نیا نوٹم جاری
کراچی: پاک بھارت کشیدگی کا اثر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کیلئے دوبارہ بند کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نعمان علی نے دنیائے کرکٹ کے عظیم لیگ سپنر عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا
نیا نوٹم جاری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے نتیجے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔ لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کیلئے دوبارہ بند کردی گئی ہیں اور یہ بندش 24 گھنٹے کیلئے ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال
نوٹم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول سے معاونت کے بعد آمد کی اجازت ہوگی۔








