بھارت کے حملے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل کا 7 سالہ بیٹا شہید، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بھارت کے بزدلانہ حملے کا نتیجہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر پر قبضے کے لیے کشمیر آنے والے پاکستانی قبائلی جنگجوؤں کو کیوں خالی ہاتھ واپس آنا پڑا؟

حملے کی تفصیلات

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے سیکیورٹی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری کے نتیجے میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی، عمر ایوب کی بیورو کریسی کو تڑی

قوم کا دکھ اور ردعمل

بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی۔ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو بلااشتعال جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنانا حیوانیت کی بد ترین مثال ہے۔

شہادتوں کا افسوسناک واقعہ

واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کے نتیجے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوگئے تھے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...