قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛مسلح افواج کو مکمل جوابی کارروائی کا اختیار دیدیا گیا

اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں مسلح افواج کو مکمل جوابی کارروائی کا اختیار دیدیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قلعہ نما رہائش، روبوٹ کتے اور وفاداروں کا انتخاب: امریکہ میں طاقت کا نیا مرکز جہاں ٹرمپ نئی حکومت کی تشکیل میں مصروف ہیں
اجلاس کے اعلامیہ کا جائزہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شہدا کیلئے فاتحہ خوانی، اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کی بلااشتعال بزدلانہ اور جنگی اقدام کی صورتحال پر غور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ وقت دور نہیں جب چین معاشی سپر پاور ہوگا : اسحاق ڈار
بھارت کے حملے کی مذمت
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا، بھارتی افواج نے پاکستان کی سرزمین پر میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کئے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کی اور ان کو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
بین الاقوامی قانون کے تحت بھارتی اقدامات
اعلامیہ کے مطابق بھارت کے اقدامات بین الاقوامی قانون کے تحت واضح طور پر جنگی اقدامات کے زمرے میں آتے ہیں۔ بھارت کی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں، خصوصاً خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ بھارتی اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ہر حملے کا جواب وقت، جگہ اور طریقہ کار خود منتخب کریں گے۔ مسلح افواج کو مکمل جوابی کارروائی کا اختیار دیدیا گیا۔