ایک زوردار دھماکے سے میرا گھر ہل کر رہ گیا اور اس سے پہلے کہ ہمیں اندازہ ہوتا کہ ۔ ۔ ۔” بھارت کا پاکستان میں حملہ، آزاد کشمیر کے شہری نے آپ بیتی سنادی

بھارت کا پاکستان میں حملہ
مظفر آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان میں چند مقامات کو نشانہ بنایا ہے اور اب آزاد کشمیر کے ایک شہری نے اپنی آپ بیتی سنادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچپن سے ہی آپ ”اگر مگر“، ”چاہیے“ اور ”کاش“ جیسے روئیے اپنا چکے ہیں، نئے انداز فکر کیلئے ضروری ہے کہ پرانے انداز کے متعلق آگہی حاصل کریں
واقعہ کی تفصیلات
برطانوی نشریاتی ادارے "بی بی سی" کے مطابق محمد وحید بدھ آزاد کشمیر میں موجود اپنے گھر پر گہری نیند سو رہے تھے جب ایک زوردار دھماکے نے ان کے گھر کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ "اس سے پہلے کہ ہم جو کچھ ہو رہا تھا اس کا اندازہ کرسکتے یا پھر کارروائی کرتے، مزید میزائل داغے گئے جس سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی، بستر سے چھلانگ لگا کر اپنے اہل خانہ اور پڑوسیوں کے ساتھ باہر بھاگے"۔
یہ بھی پڑھیں: شاید اب پی ٹی آئی کبھی بھی احتجاج کی کال نہ دے سکے ، رانا ثنا اللہ
خوف و ہراس کا عالم
انہوں نے بتایا کہ "بچے رو رہے تھے، خواتین ادھر ادھر بھاگ رہی تھیں، حفاظت تلاش کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔" بتایا گیا ہے کہ وحید آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں رہتے ہیں۔
جانی نقصان کی رپورٹس
یادرہے کہ پاکستان میں بھارتی حملوں سے کم از کم 26 افراد کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے۔