یہ طاقت نہیں بزدلانہ فعل ہے، فواد خان، ماہرہ خان سمیت پاکستانی اداکاروں کی بھارتی حملے کی شدید مذمت

پاکستانی اداکاروں کی مذمت

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فواد خان، ہانیہ عامر، بلال عباس اور ماہرہ خان سمیت پاکستان کے مایہ ناز اداکاروں نے رات گئے ہونے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’شرمناک‘ اور بزدلانہ فعل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: پی ٹی آئی رکن اسمبلی میر اکبر خان کی کامیابی کالعدم قرار

اداکاروں کا ردعمل

ڈان نیوز کے مطابق اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سٹوریز اور پوسٹس کے ذریعے بھارتی حملے کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی چینلز میرے والدین کو فون کر کے پوچھ رہے ہیں کہ۔۔۔‘ اداکارہ علیزے شاہ کا حیران کن دعویٰ

فواد خان کا بیان

اداکار فواد خان نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر سٹوری کے ذریعے بھارتی حملے کو ’شرمناک‘ قرار دیا، ساتھ ہی لوگوں سے درخواست کی کہ ’اس تشویش ناک صورت حال کے معاملے کو مزید سنگین رخ نہ دیں‘۔ انہوں نے زخمی اور شہید افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ’میں امید کرتا ہوں کہ انشااللہ عقل و فہم کی جیت ہوگی۔‘

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے نئے سٹوڈنٹ ویزا انٹرویوز کو روکنے کا حکم دے دیا

ماہرہ خان کی آراء

اداکارہ ماہرہ خان نے مصنفہ فاطمہ بھٹو کی ٹوئٹ کو اپنے انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے حملے کو ’بزدلانہ‘ قرار دیا اور دعا کی کہ ’یااللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائیں‘۔ بعدازاں اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں ایک ایسے ملک میں رہتی ہوں جہاں میں اپنی مرضی سے اپنی بات کہہ سکتی ہوں اور کوئی مجھے کچھ بھی کہنے کے لیے مجبور نہیں کرتا‘۔

انہوں نے مزید کہا، 'جب ہمارے ملک میں ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے ہم تب بھی آواز اٹھاتے ہیں اور جب کوئی بنا کسی ثبوت کے ہمارے ملک پاکستان پر الزام لگاتا ہے تب بھی ہم تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔' ماہرہ خان نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، 'بھارت آپ کی نفرت اور اشتعال انگیزی برسوں سے جاری ہے اور میں نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔' اُنہوں نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، 'پاکستان زندہ باد!'

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور کی

اداکار ہانیہ عامر کا احساس

اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی بھارتی حملے کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ’میں غصہ اور درد محسوس کررہی ہوں، بچہ شہید ہوگیا اور خاندان تباہ ہوگئے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ معصوم لوگوں پر بم برسانے کو حکمت عملی نہیں کہہ سکتے، یہ طاقت کا مظاہرہ نہیں بلکہ شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: تاریخ کا سب سے بڑا اورانکھا ڈرون حملہ، یوکرین کا 40 سے زائد روسی جنگی جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

دیگر اداکاروں کی متفقہ رائے

اداکارہ عائزہ خان نے کہا، 'میں انسانیت کے ساتھ کھڑی ہوں۔ میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوں۔' اسی طرح، اداکار بلال عباس نے بھارت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’معصوم شہریوں پر بچوں پر حملہ کرنا بزدلانہ اور توہین آمیز فعل ہے۔‘

اداکارہ مایا علی نے پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ کہا کہ 'جنگ کبھی بھی حل نہیں اور نہ ہی کبھی ہوگا۔' اداکار عثمان خالد بٹ نے سوال کیا کہ ’کیا دہشتگردوں کا ٹھکانہ میرے گھر کے برابر میں گنجان آباد علاقے میں ہے؟‘

یہ بھی پڑھیں: ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی 25 سال بعد بھارت واپسی کی وجہ سامنے آگئی

ماضی کے واقعات

واضح رہے کہ اس سے قبل 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد فواد خان اور ہانیہ عامر سمیت پاکستان کے دیگر اہم اداکاروں نے حملے کی مذمت کی تھی جبکہ بھارت نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاو¿نٹس پر پابندی لگائی تھی۔

نئی معلومات

اس رات پاکستان کے 6 مقامات پر بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 پاکستانی شہید ہوئے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے علی الصبح میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج کے جوابی حملے میں دشمن کے 5 طیارے اور ایک لڑاکا ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...