ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا، وزیر داخلہ محسن نقوی

بھارتی جارحیت پر وزیر داخلہ کا ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر کہا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیج اداکارہ روبی انعم نے شوہر کو ماضی کے افیئر ز کے بارے میں کیا بتایا ؟
حملے کا افسوسناک واقعہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ رات بھارت کے بلااشتعال وحشیانہ حملے میں 26 معصوم پاکستانی شہید ہوئے، ہم اس دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہیں۔
عزم اور حوصلے کی بات
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔ پاکستان کا حوصلہ ناقابل شکست ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔