بھارتی میڈیا نے بھٹنڈہ میں طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی

بھارت کی جارحیت کا بھاری نقصان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پر جارحیت بھارت کو بہت مہنگی پڑی ہے، اور اب بھارتی میڈیا نے بھٹنڈا میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو خط لکھ دیا
حادثے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، انڈین ایکسپریس نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "اکالی خورد، جو بھٹنڈہ کے قریب واقع ایک گاؤں ہے، بدھ (7 مئی) کی رات تقریباً 2 بجے ایک طیارہ گرنے کی دھماکے کی آواز سے دہل گیا۔ مقامی افراد کے مطابق، حادثے کے بعد دھماکے سے ایک مزدور، جو ہریانہ سے تعلق رکھتا تھا، جاں بحق ہو گیا جبکہ 9 دیگر افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہو گئیں ؟
حادثے کی جگہ کی تفصیلات
انڈین ایکسپریس کا کہنا ہے کہ نامعلوم طیارہ مبینہ طور پر گاؤں کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا، جو بھٹنڈہ کے بھیسیانہ ایئر فورس اسٹیشن سے صرف 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حادثے کے فوراً بعد دیہاتی جائے وقوعہ کی طرف دوڑ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
سرکاری تصدیق کا انتظار
حکام کی جانب سے تاحال اس حادثے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ حادثے اور دھماکے کے فوراً بعد بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھٹنڈہ میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ درحقیقت بھارت کا رافیل طیارہ ہے، تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
ویڈیوز اور تجزیے
ویڈیو میں بھارتی فوج کی گاڑیاں ملبہ اکھٹا کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایکس کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے بھی طیارے کے انجن کو رافیل کا قرار دیدیا ہے۔