پاکستان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا

پاکستان کا غیرمعمولی اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جارحیت پر پاکستان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے لیا گیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا۔ اسحاق ڈار اور آمنہ بلوچ سفیروں کو بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دیں گے۔
اجلاس کے مقاصد
ذرائع وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ سفیروں کو ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ پاکستانی سفیروں کو مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔ بھارت نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرکے اقدام جنگ کیا ہے۔