پاکستانی فوج بہت تگڑی ہے، سابق بھارتی ایئر مارشل کا پاک فوج کی طاقت کا اعتراف

پاکستانی فوج کی طاقت کا خوف بھارتیوں میں
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فوج کی طاقت کا خوف بھارتیوں کے سر منڈلانے لگا ہے اور بھارتی ٹی شوز میں آنیوالے بھارت کے ایئر مارشل نے بھی پاکستانی فوج کی طاقت کو تسلیم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فورٹ منرو کی ڈویلپمنٹ کیلئے جامع پلان طلب
بھارتی ٹی وی شو میں فوجی طاقت کا ذکر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، گزشتہ روز بھارت کے متنازع ٹی وی میزبان ارناب گوسوامی کے شو میں بھی پاک فوج کی طاقت کے چرچے سنائی دیے۔ دوران شو، بھارتی صحافی کی جانب سے پاکستانی فوج کی بھرپور کارروائی کا سن کر میزبان ارناب گوسوامی نے مہمان اور سابق بھارتی ایئر مارشل سنجیو کپور سے موجودہ صورتحال پر رائے طلب کی۔
ایئر مارشل سنجیو کپور کی رائے
جس پر سابق بھارتی ایئر مارشل سنجیو کپور کا کہنا تھا کہ ’پاکستان بالکل ہماری جانب آئے گا، ان کی فوج بہت تگڑی ہے‘۔ سنجیو کپور کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے طور پر اس ہنگامی صورتحال کی تیاری کر رکھی تھی کیوں کہ پاکستان کے پاس ایک پیشہ ورانہ اور بہترین مسلح افواج ہے۔