آپ نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے: اداکار منیب بٹ کا بھارت کو انتباہ

منیب بٹ کا بھارت کے بزدلانہ حملوں پر شدید ردعمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار منیب بٹ نے بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کئے جانے والے بزدلانہ حملوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو ججز کی سکیورٹی کا معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا
اداکار کی تنقید
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اداکار منیب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بھارتی جارحیت پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکار نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، مدرسے میں معصوم بچوں اور اس پاس رہنے والے غریب لوگوں کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، ایران نے بڑی پیشکش کر دی
پاکستانیوں کا پیغام
منیب بٹ نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے عوام سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں، یہ وقت سیاسی مخالفت میں ایک دوسرے سے لڑنے کا نہیں، ہم پر ایک بیرونی طاقت نے حملہ کیا ہے، اس وقت سارے متحد ہو جائیں اور ایک آواز ہوکر پیغام دیں کہ پاکستانی عوام کسی سے نہیں ڈرتے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی تعیناتی، آئینی بینچ، اور سود کے خاتمے سے متعلق 26ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات
پاکستان کی طاقت
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایک نیوکلیئر پاور ہے، ایٹمی ہتھیار رکھنے والا واحد اسلامی ملک ہے، بھارت کو اندازہ نہیں ہے کہ اس نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے، جو حملہ انہوں نے کیا ہے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
جنگ کا عزم
اداکار نے مزید کہا کہ ہماری بھارتی عوام کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، بھارت کی موجودہ لیڈرشپ کے اسلام مخالف مائنڈ سیٹ کیخلاف ہماری جنگ ہے، جب تک ہمارے جسم میں خون کا آخری قطرہ باقی رہے گا ہم اس سوچ کیخلاف جنگ لڑتے رہیں گے اور یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے، پاکستان زندہ باد، پاکستان آرمی پائندہ باد۔